Book Name:Asmay Madina Munawara

لَنُبَوِّئَنَّهُمْ فِی الدُّنْیَا حَسَنَةًؕ- (پارہ14 ، سورۃالنحل : 41)                                               

ترجمہ کنزُ العِرفان : تو ہم ضرور انہیں دُنیا میں اچھی جگہ دیں گے۔

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو!  اللہ پاک نے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے وَعْدَہ فرمایا کہ انہیں دُنیا میں رہنے کے لئے “ حَسَنَہ (یعنی اچھی جگہ) “ عطا کی جائے گی اور پھر یہ وَعْدَہ پُورا کیسے ہوا...؟ سب جانتے ہیں کہ اللہ پاک نے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو مدینۂ پاک میں رہنا نصیب فرمایا ، معلوم ہوا مدینۂ پاک “ حَسَنَہ یعنی خوبصورت ، عمدہ اور بہترین “ ہے۔     

مدینہ پاک کو حَسَنَہ کیوں کہتے ہیں؟

 اے عاشقانِ رسول ! “ حَسَنَہ “ کا معنی ہے : عمدہ اور بہترین جگہ۔ الحمد للہ! *مدینہ طَیِّبَہ ہر اعتبار سے بہت عمدہ ، بہترین اور نہایت حسین ہے *مدینہ پیارا پیارا ہے ، *مدینے کے باغات پیارے پیارے ہیں * مدینے میں بلند وبالا پہاڑ ہیں  *عاشقوں کو مدینے کی فضا بھی اچھی لگتی ہے * مدینے کی عمارتیں بھی اچھی لگتی ہیں * مدینے کے گنبد بھی اچھے لگتے ہیں * مدینے میں اچھے نبی ، سچے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے اچھے اچھے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے مزارات ہیں *نبیوں کے نبی ، آخری نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی شہزادیوں کے *اُمَّہاتُ المؤمنین میں سے اَکْثَر کے مزارات مدینے میں ہیں *بقیعِ پاک میں صحابۂ کرام ، اَہْلِ بیتِ اطہار ، تابعین ، تبع تابعین ، عُلَمائے کرام ، اَوْلیائے کرام آرام فرما ہیں *بلکہ اچھے نبی ، سچے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے اچھے اور سچے والِدِ ماجِد حضرت عبد اللہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ بھی مدینۂ پاک ہی میں آرام فرما ہیں *اور سب سے بڑھ کر تو یہ کہ سب حَسِینوں کے حَسِیْن ، سارے اچھوں سے اچھے ، سارے سچوں سے سچے ہمارے پیارے نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ