Book Name:Asmay Madina Munawara
تک کبوتروں کو دانہ نَہ ڈالا گیا مگر کبوتروں کی گنبدِ خضراء سے محبت کا یہ عالَم تھا کہ بھوک سے مَر رہے تھے مگر آستانۂ محبوب چھوڑنے کے لئے تیار نہیں تھے ، اَہْلِ مدینہ نے یہ عشق بھرا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا اور انتظامیہ سے اِصْرار کر کے اپیل کی گئی تو دوبارہ وہاں پر کبوتروں کو دانہ ڈالنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ([1])
عالَمِ وَجْد میں رَقصاں میرا پَر پَر ہوتا کاش! میں گنبدِ خضراء کا کبوتر ہوتا
اللہ پاک ہمیں بھی مدینۂ منورہ کی خوب خوب محبت نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : ہفتہ وار اِجْتِماع
پیارے اسلامی بھائیو! دِل میں عشق مدینہ بڑھانے ، یادِ مدینہ ، ذِکْرِ مدینہ کرنے ، گُنَاہوں اور فضولیات سے بچنے ، اچھی ، بامقصد ، سنتوں بھری اور نیکیوں والی زندگی گزارنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں بھی خوب حِصَّہ لیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا اور آخرت میں اس کی بےشُمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں سے ایک کام ہے : ہفتہ وار اِجْتِماع۔
الحمد للہ! ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب اور بعض مقامات پر بعد نمازِ عِشَاء دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اِجْتِماع ہوتا ہے ، جس میں تِلاوت ، نعت ، بیان اور ذِکْر و دُعا