Book Name:Asmay Madina Munawara
تبرک لے جایا کرتے تھے۔ معلوم ہوا ہمارے آقا ومولیٰ ، محمد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تو ہیں ہی خوشبو دار ، جو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دامنِ کرم سے وابستہ ہو جائے ، جو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا کَثْرَت سے ذِکْر کرے ، کَثْرَت کے ساتھ درود شریف پڑھے ، پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اَحادِیث کی خِدْمت کرے وہ بھی خوشبودار ہو جاتا ہے تو پھر مدینۂ پاک کی پاکیزہ زمین ، مدینۂ پاک کی پاکیزہ ہوائیں ، مدینۂ پاک کی صاف ستھری فضائیں کیوں نہ مہکیں گی کہ یہاں مکی آقا ، مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے 10 سال ظاہِری زِندگی میں قیام فرمایا اور اب بھی اسی مبارک شہر میں تشریف فرما ہیں۔
شاہ تم نے مدینہ اپنایا ، واہ کیا بات ہے مدینے کی
اپنا روضہ اسی میں بنوایا ، واہ کیا بات ہے مدینے کی
ہر طرف بھینی بھینی ہے خوشبو ، سوز ہی سوز ہر جگہ ہر سُو
فرش تا عرش نور ہے چھایا ، واہ کیا بات ہے مدینے کی
بَس مدینہ ، مدینہ وِرْدِ لب ، کاش! اکثر رہے یارَبّ
دِل کو نامِ مدینہ ہے بھایا ، واہ کیا بات ہے مدینے کی([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
(10) : مدینہ پاک “ شافِیَہ “ ہے
پیارے اسلامی بھائیو! مدینۂ پاک کے پیارے پیارے ، سوہنے سوہنے ، اچھے اچھے ناموں میں سے ایک پیارا نام ہے : اَلشَّافِیَہ یعنی شِفَا دینے والا شہر۔ *مدینۂ پاک کا یہ نام اس لئے ہے کہ اللہ پاک کے حبیب ، طبیبوں کے طبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حدیثِ پاک میں