Book Name:Molana Naqi Ali Khan ki 3 Karamat

بڑھے اور عِلْمِ دِین سیکھنے کا شوق پیدا ہو۔

 چنانچہ پارہ : 3 ، سورۂ آلِ عمران ، آیت : 18 میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے :

شَهِدَ اللّٰهُ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۙ-وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ اُولُوا الْعِلْمِ قَآىٕمًۢا بِالْقِسْطِؕ-  (پارہ3 ، سورۃآلِ عمران : 18)

ترجمہ کنزُ العِرفان : اور اللہ نے گواہی دی کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور فرشتوں نے اور عالموں نے انصاف سے قائم ہو کر۔

والِدِ اعلیٰ حضرت ، علَّامہ مولانا نقی علی خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس آیت کے تحت فرماتے ہیں : اس آیت سے عِلْم (اور عُلَما) کی 3 فضیلتیں ثابِت ہوئیں : (1) : اللہ پاک نے اس آیت میں اپنے اور فرشتوں کے ذِکْر کے ساتھ عُلَما کا ذِکْر فرمایا ، یہ ایسا بُلند رُتبہ ہے کہ اس کی کوئی انتہا نہیں (2) : اس آیت میں اللہ پاک نے فرشتوں کو تَوْحِیْد کا گواہ بنایا اور فرشتوں ہی کی طرح عُلَما کو بھی توحید کا گواہ بنایااور ان کی گواہی کو اپنے سچا خُدا ہونے کی دلیل قرار دیا (3) : اس آیت میں اللہ پاک نے عُلَما کی گواہی کو فرشتوں کی گواہی کی طرح معتبر قرار دیا۔ ([1]) معلوم ہوا سچے ، باعَمَل ، عاشقانِ رسول عُلما اللہ پاک کی وحدانِیَّت کے گواہ ہیں۔

پارہ : 28 ،  سورۂ مُجَادلہ ،  آیت : 11 میں اللہ پاک عُلَما کی شان میں ارشاد فرماتا ہے :

یَرْفَعِ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْۙ-وَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ دَرَجٰتٍؕ-  (پارہ28 ، سورۃالمجادلہ : 11)

ترجمہ کنزُ العِرفان : اللہ تم میں سے ایمان والوں کے اور ان کے درجات بلند فرماتا  ہے جنہیں علم دیا گیا۔

سُبْحٰنَ اللہ! معلوم ہوا جس طرح اِیْمَان بُلندئ درجات کا سبب ہے ، اسی طرح عِلْم کے ذریعے بھی درجات بلند ہوتے ہیں۔  


 

 



[1]...فیضانِ علم و علما ، صفحہ : 9۔