Book Name:Imam Pak Aur Yazeed Paleed
پیر مِہْر علی شاہ صاحب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اطمینان کے ساتھ انگریز کا اعتراض سُنا ، جب اس نے اپنی بات پُوری کر لی تو فرمایا : کیا تم نے قرآن پڑھا ہے؟ پادری بولا : جی ہاں! پڑھا ہے ، اس وقت بھی قرآن میری جیب میں ہے ، (یہ کہہ کر اُس انگریز نے اپنی جیب سے قرآن شریف نکالا اور بولا : ) فرمائیے! کہاں سے پڑھوں؟
اب ذرا توجُّہ کے ساتھ سچے عاشقِ رسول ، عالمِ دِین حضرت پِیْر مِہْر علی شاہ صاحب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی علمی شان و شوکت سنیئے! فرمایا : پادری صاحب! قرآن پڑھیئے ، کہیں سے پڑھ دیجئے! پادری بااَدَب ہو کر بیٹھ گیا اورعربی لہجے میں تجوید کے ساتھ قرآن پڑھنا شروع کیا۔
ذرا اَندازہ کیجئے! ہے کافِر مگر قرآنِ کریم کو اپنے ساتھ رکھتا ہے ، ہے کافِر مگر قرآنِ کریم کو اَدَب کے ساتھ ، عربی لہجے میں ، تجوید کے ساتھ پڑھتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید اس کے اسی ادب ، قرآنِ کریم کے ساتھ اس لگاؤ ہی کی برکت تھی کہ تَقْدِیْر اسے پِیْر مِہْر علی شاہ صاحب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خِدْمت میں لے آئی۔ بہر حال! پادری صاحب نے پڑھنا شروع کیا : اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ، بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم۔
اتنا ہی پڑھا تھا ، مِہْر علی شاہ صاحب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے روک دیا اور فرمایا : عِلْمُ الْاَعْدَاد کے اعتبار سے بِسْمِ اللہ شریف کے 786 عدد ہیں۔ اب ذرا لکھئے :
لفظ “ امام حُسَیْن “ کے عدد ہیں : 210 “ امام حُسَین کا سن “ پیدائش : 4 ہجری
آپ کا سن شہادت : 61 ہجری لفظ “ کرب و بلا “ کے عدد : 261
لفظ “ امام حسن “ کے عدد : 200 امام حسن کا سن شہادت : 50 ہجری
210 + 4 + 61+ 261+ 200+ 50 ، یہ کُل کتنے ہوئے؟ 786۔ پِیْر مِہْر علی شاہ صاحب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا : اے پادری! قرآنِ مجید کی ایک ہی آیت جو تُو نے پڑھی ہے ، اسی میں