Book Name:Imam Pak Aur Yazeed Paleed
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
پیارے اسلامی بھائیو!مسجد میں حاضِر ہوتے ہی اعتکاف کی نیت کر لیا کیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ڈھیروں ثواب نصیب ہو گا۔ یاد رکھئے! اعتکاف کی نیت کے بغیرمسجد میں کھانا ، پینا ، سونا ، سحری افطاری کرنا ، دَم کیا ہواپانی پینا وغیرہ شرعاً جائِز نہیں ، یاد رہے ! صرف کھانے ، پینے ، سونے وغیرہ کے لئے اعتکاف کی نیت کرنا بھی دُرُست نہیں ، اعتکاف کی نیت رضائے اِلٰہی کے لئے ہو ، اگر مسجد میں کھانا وغیرہ کھانا ہو یا سونے کا ارادہ بن جائے تو اللہ پاک کی رضا کے لئے اعتکاف کی نیت کیجئے ، کچھ دیر عبادت یا ذِکْرُ ودرود کیجئے ، اب چاہیں تو کھا ، پی یا سو سکتے ہیں۔
سرورِدو عالم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جس نے دن اور رات میں میری طرف شوق و محبت کی وجہ سے 3 ، 3 مرتبہ درود پاک پڑھا اللہ پاک پر حق ہے کہ وہ اُس کے اُس دن اور اُس رات کے گناہ بخش دے۔ ([1])
ہم نے خطا میں نہ کی تم نے عطا میں نہ کی کوئی کمی سَرْوَرا تم پہ کروڑوں درود ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّةُ الصَّادِقَةُ سچی نیت اَفْضَل عَمَل ہے۔ ([3])