Book Name:Data Huzoor Ki Nasihatain
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
پیارے اسلامی بھائیو! مَسْجِد اللہ پاک کا گھر ہے۔ مسجد میں بکثرت آیا کیجئے اور جب بھی مسجد میں حاضِری کی سَعَادت ملے ، یاد کر کے اعتکاف کی نیت بھی لازمی کر لیا کیجئے ، بَسْ ذرا سی توجہ کی ضرورت ہے ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ڈھیروں ثواب ہاتھ آئے گا۔ یاد رکھئے! مسجد میں کھانا ، پینا ، سونا ، سحری افطاری کرنا ، دَم کیا ہواپانی پینا وغیرہ شرعاً جائِز نہیں ، اعتکاف کی نیت کر لیں گے تو ضمناً یہ کام بھی جائِز ہو جائیں گے۔
فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم : تم اپنی مجلسوں کو مجھ پر درودِ پاک پڑھ کر آراستہ کرو ، تمہارا مجھ پر درود پڑھنا روزِ قیامت تمہارے لئے نور ہو گا۔ ([1])
تیری اِک اِک ادا پر اے پیارے سَو درودیں فدا ، ہزار سلام
رَبِّ سَلِّم کے کہنے والے پر جان کے ساتھ ہوں نثار سلام