Book Name:Data Huzoor Ki Nasihatain

اُمَّت میں سب سے پاکیزہ دِل کون؟

اپنے اس فرمان کی وَضَاحت کرتے ہوئے داتا حُضُور رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : باطِن یعنی دِل کی صَفَائی کے لئے 2 باتیں ضروری ہیں؛ ان میں ایک اَصْل ہے اور دوسری اس کی شاخ ہے ، اَصْل یہ ہے کہ دِل سے غَیْرُ اللہ کی محبت پُوری طرح نِکال دی جائے اور شاخ یہ ہے کہ دِل کو دُنیا کی محبت سے خالی کر لیا جائے اور اُمَّت میں یہ دونوں باتیں سب سے زیادہ ، پُوری اور کامِل جس ہستی میں پائی جاتی ہیں؛ وہ اسلام کے پہلے خلیفہ حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ ہیں۔ ([1])

یقیناً منبعِ خوفِ خُدا صدیق اکبر ہیں       حقیقی عاشِقِ خیر الوریٰ صدیقِ اکبر ہیں

عمر سے بھی وہ افضل ہیں ، وہ عثماں سے بھی ہیں اعلیٰ     یقیناً پیشوائے مرتضیٰ صدیقِ اکبر ہیں

طبیبِ ہر مریضِ لادَوا صدیقِ اکبر ہیں              غریبوں بےکسوں کا آسرا صدیقِ اکبر ہیں([2])

فرمانِ داتا حُضُور کی مزید وضاحت

پیارے اسلامی بھائیو!  ویسے دِل کی صَفَائی کا پُورا نصاب ہے ، امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ نے اِحْیاءُ الْعُلوم میں اسے تفصیل سے بیان فرمایا ہے ، داتا حُضُور رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ نے بھی کَشْفُ الْمَحْجُوب میں دِل سے گُنَاہوں کے پردے دُور کرنے کے طریقے ہی بتائے ہیں مگر ان تمام تفصیلات کا خُلاصہ یہی 2چیزیں ہیں : (1) : ایک اَصْل؛ یعنی دِل سے غَیْرُ اللہ


 

 



[1]...کشف المحجوب ، صفحہ : 54۔

[2]...وسائِلِ بخشش ، صفحہ : 565 و 566۔