Book Name:Data Huzoor Ki Nasihatain
مدینہ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔ ([1])
)2(تمام گُناہ مُعاف
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ
حضرتِ انس رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت ہے کہ تاجدارِمدینہ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے فرمایا : جو شَخْص یہ دُرُودِ پاک پڑھے اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اُس کے گُناہ مُعاف کردیئے جائیں گے ۔ ([2])
)3(رَحْمت کے ستّر(70) دروازے
صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
جویہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے اُس پر رَحْمت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ ([3])
)4(چھ(6) لاکھ دُرُودشریف کاثواب
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍعَدَدَمَافِیْ عِلْمِ اللّٰہِصَلَاۃً دَآئِمَۃً ۢبِدَوَامِ مُلْکِ اللّٰہ
عَلّامہ اَحْمد صاوِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بَعْض بُزرگوں سے نَقْل کرتے ہیں : اِس دُرُود شریف کو ایک بارپڑھنے سے چھ۶ لاکھ دُرُودشریف پڑھنے کاثواب حاصِل ہوتا ہے۔ ([4])