Book Name:Data Huzoor Ki Nasihatain
نے فرمایا : اَلَا سُن لو! اِنَّ فِی الْجَسَدِ مُضْغَۃًبے شک جسم میں خون کا ایک لوتھڑا ہے ، اِذَا صَلَحَتْ صَلَحَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ جب یہ (خون کا لوتھڑا) ٹھیک ہو جائے تو پُورا جسم ٹھیک ہو جاتا ہے ، وَ اِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ اور جب یہ خراب ہو تو پُورا جسم خراب ہو جاتا ہے اَلَا وَ ھِیَ الْقَلْبُ سُن لو! خون کا یہ لوتھڑا دِل ہے۔ ([1])
معلوم ہوا اَصْل مَقْصُود دِل کی پاکیزگی اورصَفَائی ہے کہ اگر دِل صَاف ہو گیا تو اس کی برکت سے ظاہِر بھی صاف ہو جائے گا۔
دِل کی پاکیزگی کے لئے ، باطنی بیماریوں سے شِفَا پانے کے لئے ، دِل سے گُنَاہوں کے میل اُتارنے کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہئے ، آئیے! داتا حُضُور رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کی خِدْمت میں حاضِری دیتے اور اس سُوال کا جواب معلوم کرتے ہیں۔ داتا حُضُور رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ نے صِرْف ایک شعر میں دِل کی پاکیزگی کا طریقہ بتایا ہے ، فرماتے ہیں : ([2])
اِنَّ الصَّفَا صِفَۃُ الصِّدْیْق اِنْ اَرَدْتَّ صُوْفِیًا عَلَی التَّحْقِیْق
وضاحت : صاف دِل ہونا اِسْلام کے پہلے خلیفہ اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت صِدِّیق اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی صِفَّت ہے ، اگر سچّے صُوفِی (صاف دِل) بننا چاہتے ہو تو اُن کی سیرت سے راہنمائی حاصِل کرو۔