Book Name:Data Huzoor Ki Nasihatain

مَلَکَ جس نے مخلوق کی طرف نگاہ کی وہ ہلاک ہو گیا اور جس نے خالِق کی طرف نِگاہ رکھی ، وہ مالِک ہو گیا۔  ([1])

صحابئ رَسُول کی کرامت

حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ مشہور صحابئ رسول ہیں۔ ایک روز آپ کہیں جا رہے تھے ، آپ کا ایک مہمان بھی آپ کے ساتھ تھا ، راستے میں ایک جگہ جنگل سے گزر ہوا ، وہاں ہرن اور پرندے تھے۔ حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے چاہا کہ مہمان کی مہمان نوازی کی جائے۔ چنانچہ آپ نے  ہرن اور پرندوں کو پُکار کر فرمایا : اے ہرنیو! اے پرندو! تم میں سے ایک پرندہ اور ایک ہرن میرے پاس آجائے ، میں نے اپنے مہمان کی مہمان نوازی کرنی ہے۔  

قربان جائیے! صحابئ رسول حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی آواز سُنی تو ایک موٹا تازہ ہرن اور ایک پرندہ گردن جھکائے ادب سے حاضِر خِدْمت ہو گئے۔ یہ منظر دیکھ کر وہ شخص بڑا حیران ہوا اَور تعجب کی وجہ سے اس کی زبان سے بےساختہ نکلا : سُبْحٰنَ اللہ! حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے فرمایا : کیا تمہیں حیرانی ہو رہی ہے؟  کیا تم نے  کوئی ایسا  بندہ دیکھا ہے کہ جو اپنے رَبّ کی اِطاعت کرتا ہو مگر یہ چیزیں ( جو انسان کی خِدْمت کے لئے ہی بنی ہیں یہ ) اس کی اطاعت نہ کریں۔ ([2])


 

 



[1]...کشف المحجوب ، صفحہ56۔

[2]...جامع کراماتِ اولیا ، جلد : 1 ، صفحہ : 116۔