Book Name:Data Huzoor Ki Nasihatain

گزاری ، تم بھی ان سے راہنمائی لو اور اسی انداز سے زِندگی گزارو! ([1])

مجھے اَوْلیا کی محبت عطا کر                   تُو    دیوانہ    کر    غوث    کا    یااِلٰہی([2])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ رسول! اس آیتِ کریمہ میں ہم ایمان والوں کو جو حکم دیا گیا ، آج ہم اس پر عمل کرتے ہوئے اللہ پاک کے ایک سچے بندے ، ایک سچے عاشِقِ رسول ، ایک سچے ولئ کامِل  شَیْخُ الْمَشَائِخ ، حضرت سید علی بن عثمان یعنی داتا گنج بخش علی ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کی سیرت پاک اور چند نصیحتیں سننے اور انہیں اپنے دِل کے مدنی گلدستے میں سجانے کی کوشش کریں گے ، اللہ پاک ہمیں اَوْلیائے کرام کی سچی پکی محبت عطا فرمائے اور ان کی تعلیمات کو عملاً اپنے کردار کا حِصَّہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

داتا حُضُور رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کامختصر تعارُف

*داتا حُضُور رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کم و بیش 400ہجری کو دُنیا میں تشریف لائے *آپ افغانستان کے ایک علاقے غزنی کے رہنے والے ہیں۔ غزنی کا ایک محلہ ہے : ہجویر۔ داتا حُضُور رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس محلے میں رہتے تھے ، اسی نسبت سے ہجویری کہلائے *داتا حُضُور رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ نَجِیْبُ الطَّرَفَیْن یعنی حسنی ، حسینی سید ہیں *آپ ابتداء ہی سے بڑے نیک پارسا ، عِبَادت کرنے والے اور عِلْمِ دِین کا بہت شوق رکھنے والے تھے *داتا حضور رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ نے عِلْمِ


 

 



[1]...تفصیل کے لئے دیکھئے : تفسیر نعیمی ، پارہ : 11 ، سورۂ توبہ ، آیت : 119 ، جلد : 11 ، صفحہ : 123-128۔

[2]...وسائِلِ بخشش ، صفحہ : 106۔