Book Name:Data Huzoor Ki Nasihatain
وہ سلامت رہا قیامت میں پڑھ لئے جس نے دِل سے چار سلام([1])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
مُعْجَمِ کَبِیْر کی حدیثِ پاک ہے : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ مؤمن کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ ([2]) پیارے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے! جتنی اچھی نیتیں زیادہ ہوں ، ثواب بھی زیادہ ملتا ہے ، لہٰذا بیان سننے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً *عِلْمِ دین سیکھنے کی نیت کر لیجئے*خوب توجہ سے بیان سننے کی نیت کیجئے *دورانِ بیان اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! قرآنی آیات اور اَحادیث پڑھی جائیں گی ، انہیں سننے کی نیت کر لیجئے *اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! نیک لوگوں کا ذِکْر ہو گا اور نیک لوگوں کے ذِکْر کے وقت رحمت اُترتی ہے ، یہ رَحْمَت حاصِل کرنے کی نیت کر لیجئے۔ اس کے عِلاوہ بھی حَسْبِ حال اچھی اچھی نیتیں کی جا سکتی ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پارہ : 11 ، سورۂ توبہ ، آیت : 119 میں اللہ پاک فرماتا ہے :
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ(۱۱۹)
ترجمہ کنز الایمان : اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ رہو۔
پیارے اسلامی بھائیو! اس آیتِ کریمہ میں اللہ پاک نے ہم ایمان والوں کو 2 حکم