Book Name:Data Huzoor Ki Nasihatain
ہر کام صِرْف اور صِرْف اللہ پاک کی رِضا کے لئے ہو ، یہی ترجیح ہے۔
یہاں ایک اور بات بھی خیال میں رکھنے کی ہے ، وہ یہ کہ جب ہم اپنا رُخ بدلیں گے ، ذِہن تبدیل کریں گے ، ہر کام میں رِضائے اِلٰہی کی نیت کریں گے تو اس کے تقاضوں پر بھی عمل کرنا پڑے گا ، مثلاً ہم دُکان پر ہیں ، کام کی بھیڑ ہے ، مَصْرُوفیت ہے ، اُدھر اذان ہو گئی ، اب ہمارا اِمتحان ہے ، اب پتا چلے گا کہ ہم دُنیوی دولت کے لالچ میں نماز چھوڑتے ہیں یا اللہ پاک کی محبت میں دُنیوی دولت کو چھوڑتے ہیں ، اگر تو ہم صِرْف اور صِرْف اللہ پاک کی رضا کے لئے حلال رزق کما رہے ہیں تو اس کا تقاضا ہے کہ ہم سب کچھ چھوڑ کر مسجدمیں پہنچ جائیں۔ یہ ترجیح ہے۔ یہی ترجیح ہم نے اپنے تمام معاملات میں نافِذْ کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی برکت سے آہستہ آہستہ ہمارے دِل سے غَیْرُ اللہ کی محبت ختم ہو جائے گی۔
اس تمام گفتگو کا خُلاصہ نکالیں تو بات پھر نیت کی طرف لوٹ آئے گی یعنی اَوَّل ہم نے تمام گُنَاہوں سے توبہ کرنی ہے ، پھر ہر وہ کام جو شرعاً جائِز ہے ، اس کام میں اللہ پاک کی رِضا حاصِل کرنے کی نیت کر لینی ہے ، بَس یہ ایک کام اگر ہم پابندی سے کر لیں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! نَفْس کی خواہشات دَم توڑ جائیں گی ، دِل سے دُنیا کی محبت آہستہ آہستہ ختم ہونا شروع ہو گی اور اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی برکت سے ہمارا دِل پاک ہو جائے گا۔
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اَعْمَال
پیارے اسلامی بھائیو! شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی حکمت ، آپ کی اعلیٰ سوچ اورعلمی مہارت پر قربان جائیے کہ آپ نے اس پُرفتن دَور میں نیک بننے کا جو