Book Name:Data Huzoor Ki Nasihatain

پاک کی محبت پیدا کرنے کا طریقہ کیا ہے ، اس کی رُکاوٹیں کیا ہیں؟ وغیرہ۔ اپنے مسلمان بھائی کی دِینی اور علمی مدد کرتے ہوئے داتا حُضُور رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے ان سوالوں کے جواب میں پُوری کتاب کَشْفُ الْمَحْجُوْب لکھ  کر ان کی مشکل آسان فرمائی اور آیندہ آنے والے مسلمانوں کے لئے بھی عِلْم و حکمت کا بہترین ذخیرہ جمع فرما دیا۔

*کَشْفُ الْمَحْجُوْب بہت زبردست اور لاجواب کتاب ہے *بڑے بڑے صُوفیائے کرام اس کتاب کو باقاعدہ پڑھتے بھی تھے اور اپنے شاگردوں کو پڑھایا بھی کرتے تھے *کَشْف کا معنی ہے : کھولنا اور مَحْجُوْب کا مطلب ہے : پَرْدَے میں رکھی ہوئی چیز۔ گُنَاہوں کی وجہ سے دِل پر جو میل چڑھتی ہے ، صُوفیائے کرام اسے حِجَاب کہتے ہیں ، یُوں کَشْفُ الْمَحْجُوب کا مطلب بنے گا : دِل کے پردے کھولنے والی کِتَاب *خواجہ نظامُ الدِّیْن اَوْلیارَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ فرمایا کرتے تھے : جسے پِیرِ کامِل نہ ملتا ہو ، وہ کَشْفُ الْمَحْجُوب پڑھ لے ، پیرِ کامِل مِل جائے گا۔ ([1])

کَشْفِ مَحْجُوب ہے فیضِ داتا حُضُور                                         کَشْفِ مَحْجُوب میں زِندگی کا سرور

اس کی عظمت میں بولے یہ خواجہ نِظام    ہے یہ رہبر سراپا ، کرامت کا نُور

ہے یہ نسخۂ نایاب دِل کے لئے           جو پڑھے دِل لگا کر ، سمجھ کر اسے

پیرِ کامِل ملے ، بند رَسْتہ کھلے                گنج بخشی ہے اس کی یہ ظاہِر ظہور

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...فیضانِ داتا علی ہجویری ، صفحہ : 58۔