Book Name:Data Huzoor Ki Nasihatain
فائدے کے لئے کیا تھا یا اللہ پاک کی رضا حاصِل کرنے کی نیت تھی؟ یہ چند منٹ کا غور و فِکْر ہمیں ہماری زِندگی کی حقیقت بتا دے گا ، ہمیں پتا چل جائے گا کہ ہم بندے ہیں تو کیا بندگی کر بھی رہے ہیں یا بَس نفس کی خواہشات کے پیچھے چلتے جا رہے ہیں؟ ہماری زِندگی کا ایک بڑا حِصَّہ اگر اپنی خواہشات کے پیچھے چلتے ہوئے گزر رہا ہے ، ہم نے اللہ پاک کی رضا کی طرف توجہ ہی نہیں کی تو بتائیے! بندگی کہاں ہے؟ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :
وَ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗۤ اَحَقُّ اَنْ یُّرْضُوْهُ (پارہ : 10 ، سورۂ توبہ ، آیت : 62)
ترجمہ کنز الایمان : اور اللہ و رسول کا حق زائِد تھا کہ اسے راضِی کرتے۔
معلوم ہوا؛ اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رضا حاصِل کرنا ضروری اور اَہَم ہے۔ مگر آہ! ہم اپنے نفس کو ، لوگوں کو راضِی کرنے کے چکروں میں رہتے ہیں۔ دیکھئے! داتا حُضُور رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اللہ پاک کے بندے ہیں ، آپ اللہ پاک کی رضا کے طلب گار رہتے تھے ، ہم بھی تو اللہ پاک کے بندے ہیں ، ہم نے بھی تو بندگی کرنی ہے ، ہم نے بھی تو اپنے پیارے اللہ پاک کو راضِی کرنا ہے۔ آئیے! نیت کرتے ہیں کہ آج سے ہر نیک اور جائِز کام سے پہلے چند سیکنڈ رُک کر اچھی نیتیں ضرور کیا کریں گے۔
شیخ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علَّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس پُرفِتَن دَور میں نیک بننے کا جو نایاب نسخہ عطا فرمایا ہے : 72 نیک اَعْمَال۔ اس میں سب سے پہلا نیک عَمَل ہی یہ ہے : کیا آج آپ نے کچھ نہ کچھ جائِز کاموں سے پہلے کم از کم ایک ایک اچھی نیت کی؟
یقین کیجئے! اگر ہم صِرْف اس ایک نیک عَمَل کو پُوری طرح اپنی زِندگی میں نافِذ کر