Book Name:Ala Hazrat Aur Ilm-e-Hadees

(قیامت )کے لئے بچا رکھی ہے۔ ([1])

اے عاشقانِ رسول! امت سے ہمدردی سُنّت مصطفےٰ ہے *جان کائنات بزم کائنات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ولادتِ باسعادت کے وقت بھی ہم امتیوں کو یاد فرمایا *شبِ معراج بھی اللہ پاک کی بارگاہ میں یاد رکھا * وصال شریف کے بعد قبرِ انور میں اتارتے ہوئے بھی مبارک ہونٹوں پر امت کی نجات وبخشش کی دعائیں تھیں *آرام دہ راتوں میں جب سارا جہاں آرام کر رہا ہوتا ، وہ پیارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنا بستر مبارک چھوڑ کر اللہ پاک کی بارگاہ میں ہم گناہگاروں کے لئے دعائیں فرمایا کرتے تھے * قیامت کے دن سخت گرمی کے عالم میں شدید پیاس کے وقت اللہ پاک کی بارگاہ میں ہمارے لئے سر سجدے میں رکھیں گے اور امت کی بخشش کی درخواست کریں گے * امتیوں کے نیکیوں کے پلڑے بھاری کریں گے * کہیں پل صراط سے سلامتی سے گزاریں گے * کہیں حوضِ کوثر سے سیراب کریں گے * کبھی جہنم میں گرے ہوئے امتیوں کو نکال رہے ہوں گے * کسی کے درجات بلند فرما رہے ہوں گے * خود غمگین ہوں گے ہمیں خوشیاں عطا فرمائیں گے * اپنے نورانی آنسوؤں سے امت کے گناہ دھوئیں گے۔ ([2])

پیشِ حَقْ مُثردَہ شفاعت کا سُناتے جائیں گے       آپ روتے جائیں گے ہم کو ہنساتے جائیں گے

وُسعَتیں دی ہیں خدا نے دامنِ محبوب کو             جُرْم کھلتے جائیں گے اور وہ چھپاتے جائیں گے([3])


 

 



[1]...مسلم ، کتاب : مسافروں کی نماز ، صفحہ : 294 ، حدیث : 820۔

[2]... تفسیر صراط الجنان ، پارہ : 4 ، سورۃ آلِ عمران ، جلد :  2 ، صفحہ87۔

[3]...حدائق بخشش ، صفحہ : 155-156۔