Book Name:Ala Hazrat Aur Ilm-e-Hadees
تعظیم کی نِیَّت سے سفید لباس ، عمامہ ، سربند ، ٹوپی ، سر پر اَوڑھنے کی سفید چادر ، پردے میں پردہ کرنے کے لئے کتھئی چادر ، مسواک ، جیب کارومال ، چپّل ، تسبیح ، عِطر کی شیشی ، ہاتھ کی گھڑی ، قلم ، قافلہ پیڈ وغیرہ اپنے استِعمال کی ہر چیز ممکنہ صُورت میں نئی لیجئے۔ ( اسلامی بہنیں بھی اپنی ضَرورت کی جو جو اشیاءممکن ہوں وہ نئی لیں)
آئی نئی حکومت سکّہ نیا چلے گا عالَم نے رنگ بدلا صبْحِ شَبِ وِلادت
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےفرمایا : مَنْ تَمَسَّكَ بِسُنَّتِيْ عِنْدَ فَسَادِ اُمَّتِيْ فَلَهُ اَجْرُ مِائَةِ شَهِيْدٍ یعنی اُمت کے فساد کے وقت جو شخص میری سُنَّت پر مضبوطی سے عمل کرے گا اسے سو شہیدوں کا ثواب عطا ہو گا۔ ([1])
ہر کام شریعت کے مطابِق میں کروں کاش! یارب تو مبلغ مجھے سُنّت کا بنا دے([2])
امت سے ہمدردی سُنَّتِ مصطفےٰ ہے
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : اللہ پاک نے مجھے تین سوال عطا فرمائے ، میں نے دو بار (تو دنیا میں) عرض کرلی ’’اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِاُمَّتِیْ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِاُمَّتِیْ‘‘ اے اللہ! میری اُمت کی مغفرت فرما ، اے اللہ ! میری اُمت کی مغفرت فرما۔ اور تیسری عرض اس دن