Book Name:Ala Hazrat Aur Ilm-e-Hadees
ہے عرب کے عالِموں کا مدح خواں سارا جہاں اور وہ تیرے مدح خواں احمد رضا خاں قادری
وضاحت : اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عِلْمِ کے بہت بڑے سمندر ہیں ، آپ عِلْمِ دِین کے نایاب موتی تقسیم فرماتے ہیں ، آپ کا عِلْم ، آپ کی فضیلت ، آپ کی شان و شوکت ہر طرف واضِح اور نمایاں ہے ، عرب شریف کے عاشقانِ رسول عُلَمائے کرام جن کی سارا زمانہ تعریف کرتا ہے ، وہ ہمارے آقا اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی تعریفیں کرتے ہیں۔
(3) : اعلیٰ حضرت اور احادیث پر عمل کا انداز
پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! ہمارے آقا اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ عِلْمِ حدیث میں کیسی اعلیٰ مہارت رکھتے تھے ، احادیث پڑھنے ، یاد کرنے ، یاد رکھنے اور دوسروں تک پہنچانے کا کیسا شوق رکھتے تھے۔ اللہ پاک ہمیں بھی فیضانِ اعلیٰ حضرت نصیب فرمائے۔ آمین بِجَاہِ خَاتَمُ النَّبِیِّیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔
اب آئیے! یہ سنتے ہیں کہ احادیث پر عمل کرنے کے مُعَاملے میں اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا انداز کیسا تھا؟
سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ دوسری مرتبہ جب حج کے لئے مکہ مکرمہ حاضِر ہوئے تو وہاں آپ سخت بیمار ہو گئے ، کئی دِن تک طبیعت ناساز رہی ، مُحَرَّمُ الحرام کے آخری دِنوں میں طبیعت بہتر ہوئی ، آپ نے غسل فرمایا ، جب غسل خانے سے باہر تشریف لائے تو دیکھا : آسمان پر بادل ہیں ، آپ جلدی سے حرمِ پاک میں حاضِر ہوئے ، مَسْجِدُ الحرام شریف تک پہنچتے پہنچتے بارش شروع ہو چکی تھی ، اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : مجھے حدیثِ