Book Name:Ala Hazrat Aur Ilm-e-Hadees

دے۔ “ ([1]) مُحَدِّث صاحب فرماتے ہیں :  یہ حدیثِ پاک میری عقل میں نہ آئی ، میں نے جان بوجھ کر امام سے سَبَقت کی (یعنی رکوع اور سجدے میں امام سے پہلے سَر اُٹھا لیا) تو میرا منہ ایسا ہو گیا جیسا تم دیکھ رہے ہو۔ ([2])

اللہ پاک ہمیں کامِل ایمان نصیب فرمائے ، اَحادیث پڑھنے ، سننے ، سیکھنے ، سمجھنے کا شوق عطا فرمائے اور حدیثِ پاک پر کامِل یقین رکھنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔

 صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

  12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی مذاکرہ

پیارے اسلامی بھائیو!   فیضانِ اعلیٰ حضرت پانے ، عِلْمِ دین سیکھنے ، عَمَل کا جذبہ بیدار کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ، 12 دینی کاموں میں خُوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہوں گی۔  دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ایک کام ہے : مدنی مذاکرہ۔

الحمد للہ! شیخِ طریقت ، امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے کو رات عشاء کی نماز کے بعد مدنی چینل پر براہِ راست (Live)مدنی مذاکرہ فرماتے یعنی عاشِقانِ رسول کے سُوالوں کے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔ آپ بھی مدنی مذاکرے میں ضرور شرکت کیا کیجئے۔  


 

 



[1]...مسلم ، کتاب : الصلاۃ ، باب : النہی عن سبق الامام ، صفحہ : 167 ، حدیث : 427۔

[2]...بہارِ شریعت ، جلد : 1 ، صفحہ : 560 ، حصہ : 3۔