Book Name:Ala Hazrat Aur Ilm-e-Hadees
سیرتِ رضا سے ملنے والے 2 اہم مدنی پھول
اے عاشقانِ رسول ! ہم نے اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی سیرتِ پاک کے بعض پہلو سننے کی سعادت حاصِل کی ، آج کے بیان میں بالخصوص 2 مدنی پھول ہمیں سیکھنے کو ملے :
(1) : اَحادیث پڑھنے ، یاد کرنے اور سمجھنے کا شوق۔
(2) : فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر کامِل یقین رکھنا۔
دل میں احادیث پڑھنے کا شوق پیدا کیجئے!
ذرا غور کریں!حدیثِ پاک ہے کیا؟ ہمارے آقا ، ہمارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جن کا ہم نے کلمہ پڑھا ہے ، جن سے ہم شفاعت کی اُمِّید رکھتے ہیں ، جن کے صدقے دُنیا بنی ، جن کے صدقے ہم دُنیا میں آئے ، جن کا صدقہ ہم کھاتے ہیں ، ہمارے وہ آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جو اللہ پاک کے بعد سب سے بزرگ ہستی ہیں ، وہ آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جن کو سب سے زیادہ عِلْم دیا گیا ، وہ آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جومخلوق میں سب سے زیادہ عقل مند ہیں ، ان پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پیارے پیارے فرامین کو حدیث کہا جاتا ہے (ہاں! کبھی صحابۂ کرام اور تابِعِین رَضِی اللہُ عَنْہُمْ کے فرمان کو بھی حدیث کہہ دیا جاتا ہے)۔ اب غور کیجئے! ہم مسلمان ہیں ، ہم آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا کلمہ پڑھتے ہیں ، کیا ہمارا حق نہیں بنتا؟ کہ ہم حُضُور ، پُرنُور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے فرامین کو پڑھیں ، انہیں سمجھیں ، ان پر عمل کریں۔ یقیناً ہمارا حق بنتا ہے۔ احادیث ہمارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زبانِ مبارک سے نکلے ہوئے الفاظ ہیں ، اَحادیث کا ایک