Book Name:Ala Hazrat Aur Ilm-e-Hadees
اَقُلْ فَلْیَتَبَوَّءْ مَقْعَدَہٗ مِنَ النَّارجس نے میری طرف اُس بات کی نسبت کی جو میں نے نہ کہی تھی ، وہ اپنا ٹھکانا جہنّم میں بنا لے۔ ([1])
اَحادِیث پڑھنے سمجھنے کے آسان ذرائع
*الحمد للہ! دعوتِ اسلامی نے شہر شہر میں جامعات المدینہ بنا دئیے ہیں ، وقت نکالئے! درسِ نظامی یعنی عالِم کورس میں داخلہ لے لیجئے! * فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے آن لائن دَرْسِ نظامی کر لیجئے*الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے علمی و تحقیقی شعبے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہْ (اسلامک ریسرچ سنٹر) نے حدیثِ پاک کی بہت ساری اُردو کتابیں تیار کر دی ہیں*یہ حدیثِ پاک جس کے لئے حضرت ابوالعباس مُسْتَغْفِرِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے ایک سال روزے رکھے ، اس حدیثِ پاک اور اس کی تفصیلی وضاحت پر مشتمل مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ہے : اعرابی کے سوالات اور عربی آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے جوابات *اسی طرح مکتبۃ المدینہ کی کتاب ہے : فیضانِ رِیاضُ الصَّالحین۔ رِیاضُ الصالحین امام نَوَوِی کی لکھی ہوئی اَحادیث کی کتاب ہے ، جو عربی میں ہے ، اس میں 1ہزار8سو96 اَحادیث ہیں ، ان احادیث کے آسان ترجمہ و تشریح پر کام جاری ہے ، فیضانِ ریاض الصالحین کی 6 جلدیں لکھی جا چکی ہیں *مکتبۃ المدینہ کی ایک کتاب ہے : اَنْوَارُ الْحدیث *اسی طرح 40 فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مختصر رسالہ ہے*شیخِ طریقت امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ایک نیا رسالہ اسی سال مُحَرَّم الْحَرَام میں تشریف لایا : فیضانِ اہلِ بیت۔ اس میں اہل بیتِ اطہار کی شان میں 40 احادیث جمع کی گئی ہیں *اسی