Book Name:Ala Hazrat Aur Ilm-e-Hadees

کے ہاتھوں کو بوسہ دِیا۔ ([1])  گویا یہ زبانِ حال سے یُوں اِعْلان کر رہے تھے :

سِکّہ بٹھایا ایسا حیرت میں سب ہیں قاسمؔ        جس سمت بھی ہے آیا احمد رضا ہمارا

(2) : اعلیٰ حضرت اور حدیثِ پاک کا مُطَالعہ

 اے عاشقانِ رسول ! یہ تو تھی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی علمی اور فَنِّی اعتبار سے عِلْمِ حدیث میں مہارت کہ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ علمی اعتبار سے ، فَنِّی اعتبار سے اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن فِی الْحَدِیْث ہیں اور یہ لقب اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو اُس دَور کے ماہِر مُحَدِّثین نے دِیا۔ اب آئیے! یہ دیکھتے ہیں کہ اَحادِیث پڑھنے ، احادیث یاد کرنے اور دوسروں تک اَحادیث پہنچانے کے معاملے میں اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا انداز کیا تھا؟

اعلیٰ حضرت نے حدیثِ پاک کی کتنی کتابیں پڑھیں؟

ایک بار سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے پوچھا گیا : آپ نے حدیثِ پاک کی کون کون سی کتابیں دَرْس کی (یعنی پڑھی ، پڑھائی) ہیں؟   اس پر اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے پہلے تو عِلْمِ حدیث کی چند کتابوں کے نام گنوائے مثلاً بُخاری ، مُسْلِمْ ، اَبُوْدَاؤدْ ، تِرْمَذِیْ ، نَسَائِیْ ، اِبْنِ مَاجَہْ ، یُوں 31 کتابوں کے نام گنوانے کے بعد فرمایا : (یہ اور ان سمیت)عِلْمِ حدیث کی 50 سے زائِد کتابیں میرے دَرْس و تَدْرِیس اور مُطَالعہ میں رہیں۔ ([2])

سُبْحٰنَ اللہ!  50 سے زائِد کتابیں اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے دَرْس و تَدْرِیس اور مُطَالعہ میں رہی ہیں۔ شاید مَحْسُوس ہو رہا ہو کہ  “ صِرْف 50 کتابیں..! “  اگر ان کتابوں کی تفصیلات


 

 



[1]...جامع الاحادیث ، جلد : 1 ، صفحہ : 407تا408۔

[2]...اظہارالحق الجلی ، صفحہ : 40۔