Book Name:Ala Hazrat Aur Ilm-e-Hadees

اسلام کی حقانیت دِل میں گھر کر گئی

کراچی (پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی  نے مدنی مذاکرے کے متعلق اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا : میں پہلے غیر مسلم تھا ، ایک بار رمضان المبارک میں مجھےامیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی مذاکرے دیکھنے ، سننے کی سعادت ملی ، الحمد للہ! مدنی مذاکروں کی برکت سے اسلام کی حقانیت میرے دِل و دماغ میں گھر کرتی چلی گئی ، آخر میں نے اسلام قبول کر لیا۔  

امیر اہلسنت آپ کی ہمت کا کیا کہنا                 جو بد کو نیک کر دیتی ہے اس دعوت کا کیا کہنا

جو صحبت میں تری آئے وہ عشقِ مصطفےٰ پائے     میرے محسن تری مجلس ، تری صحبت کا کیا کہنا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! ماہِ ربیع الاول کی آمد آمد ہے۔ الحمدللہ! دُنیا بھر میں عاشِقانِ رسول اس مبارک مہینے میں مختلف نیک کام کر کے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی آمد کی خوشیاں منا تے اور اپنی محبتوں اور عقیدتوں  کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم نے  ماہِ ربیع الاول کا استقبال کیسے کرنا ہے؟ ماہِ ربیع الاول کی خوشیاں کیسے منانی ہیں؟ آئیے اس بارے میں شیخ طریقت امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکا مکتوب (خط) سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

مکتوبِ عطّار

(ضروری ترمیم کے ساتھ)

بِسْم اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیم ط

سگِ مدینہ محمدالیاس عطّار قادِری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانِب سے تمام عاشِقانِ رسول