Book Name:Ala Hazrat Aur Ilm-e-Hadees

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

حضرتِ انس رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت ہے کہ تاجدارِمدینہ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے فرمایا : جو شَخْص  یہ دُرُودِ پاک پڑھے اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اُس کے گُناہ مُعاف کردیئے جائیں گے ۔ ([1])

)3(رَحْمت کے ستّر(70) دروازے

صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

جویہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے اُس پر رَحْمت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ ([2])

)4(چھ(6) لاکھ دُرُودشریف کاثواب

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍعَدَدَمَافِیْ عِلْمِ اللّٰہِصَلَاۃً دَآئِمَۃً  ۢبِدَوَامِ مُلْکِ اللّٰہ

عَلّامہ اَحْمد صاوِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بَعْض بُزرگوں سے نَقْل کرتے ہیں : اِس دُرُود شریف کو ایک بارپڑھنے سے چھ۶ لاکھ دُرُودشریف پڑھنے کاثواب حاصِل ہوتا ہے۔ ([3])

)5(قُربِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ   عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ :

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍکَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہٗ

ایک دن ایک شَخْص آیا تو حُضُورِ اَنْور  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے اُسے اپنے اور صِدِّیْقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے درمِیان بِٹھا لِیا۔ اِس سے صَحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان کوحیرت ہوئی کہ یہ کون بڑے مرتبے


 

 



[1]...اَفْضَلُ الصَّلاۃ ، صفحہ : 65۔

[2]...قَوْلُ البَدِیْع ، باب ثانی ، صفحہ : 277۔

[3]...اَفْضَلُ الصلاۃ ، صفحہ : 149۔