Book Name:Ala Hazrat Ka Tasawuf

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 30ستمبر2021ء

(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ

کھانا کھانے کی بقیہ سنتیں اور آداب :

* کھانے سے پہلے یہ دعا پڑھ لی جائے تو اگر کھانے میں زہر بھی ہوگا تو اِنْ شَآءَ اللہ اثر نہیں کرےگا : (دعا یہ ہے) بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ یَاحَیُّ يَاقَیُّوْمُ(یعنیاللہ پاک کے نام سے شروع کرتی  ہوں جس کے نام کی برکت سے زمین وآسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ اے ہمیشہ سے زندہ وقائم رہنے والے۔ )([1]) سیدھے ہاتھ سے کھائیے۔ * اپنے سامنے سے کھائیے۔ * کھانے میں کسی قسم کا عیب نہ لگائیے ، مثلاً یہ نہ کہیے کہ مزیدار نہیں ، کچا رہ گیا ہے ، پھیکا رہ گیا کیونکہ کھانے میں عیب نکالنامکروہ و خلافِ سنت ہے بلکہ جی چاہےتو کھالیجئے ورنہ ہاتھ روک لیجئے۔ * اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلِ سُنّت مولانا شاہ امام احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : کھانے میں عیب نکالنا اپنے گھر پر بھی نہ چاہيے ، مکروہ وخلافِ سنت ہے۔ (سرکارِ دو عالم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی)عادتِ کریمہ یہ تھی کہ پسند آیا تو تناول فرما يا ورنہ نہیں اور پرائے گھر عیب نکالنا تو(اس میں)مسلمانوں کی دل شکنی ہے اور کمالِ حرص وبے مُروتی پر دلیل ہے۔


 

 



[1] فردوس الاخبار ، ۱ / ۲۷۴ ، حدیث : ۱۹۵۵