Book Name:Ala Hazrat Ka Tasawuf
شافعی کی ، حنبلی امام احمد بن حنبل کی اور مالکی امام مالک(عَلَیْھِمُ الرَّحْمَۃ)کی پیروی کرنے والوں کو بولتے ہیں۔ ان سب کے نظریات قرآن وحدیث کے عین مُطابق اور ایک ہی ہیں ، یہ آپس میں بھائی بھائی ہیں ، البتہ شرعی مسائل( جیسےنماز ، روزہ ، زکوٰۃ وغیرہ کے مسائل) میں قرآن و حدیث کی روشنی میں انہوں نےاپنی اپنی تحقیقات بیا ن فرمائی ہیں ، تو یہ اُمت کے ائمہ ہوئے اور اُمت کو علماء کی پیروی کا حکم دیا گیا تو اُمت نے ان کی پیروی کی ، اس لیے حنفی ، شافعی ، مالکی اور حنبلی وغیرہ کہلائے۔ اسی طرح اپنے باطن کی اصلاح ، دِین و شریعت پر عمل اپنی زندگی میں نافذ کرنے ، نیک لوگوں سے نسبت پانے اور ان کے طریقِ کار پر چلتے ہوئے ، قرآن وحدیث کی تعلیمات کو اپنا نے کے لیے اُمت نے مُختلف بزرگوں کا دامن تھاما تو یہ قادری ، چشتی ، سہروردی ، نقشبندی کہلائے۔ یہ سب کے سب اللہ پاک کے بندے اور حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اُمتی ، محبّانِ صحابہ و اہلبیت ، علماء کے چاہنے والے اورعاشقانِ اولیاء ہیں۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ شریعت میں مفتیِ اسلام اور تَصَوُّف میں ولی ِکامل کےمنصب پر فائز تھے۔ یادرکھئے!تصوف اتباعِ شریعت کانام ہے ، تَصَوُّف گناہوں سے بچنےکا نام ہے ، تَصَوُّف سُنّتوں پر عمل پیرا ہونے کا نام ہے ، تَصَوُّف رِضائے الٰہی پانےوالےکام کرنے کا نام ہے ، تَصَوُّف حقوقاللہکی پاسداری کا نام ہے ، تَصَوُّف حقوق العبادکی پابندی(یعنی بندوں کے حقوق پورے) کرنے کا نام ہے ، تَصَوُّف دِینِ اسلام پر عمل کا نام ہے ، تَصَوُّف نمازوں کی پابندی کانام ہے۔ تصوف فرض و واجب اورمستحب کو اپنانے کا نام ہے ، تصوف مسلمانوں کی پریشانیوں