Book Name:Ala Hazrat Ka Tasawuf

عقیدت سے ، دِل وجان سے قبول کرکے اُس پر عمل کرنے والاہو تویقیناً پیر بھی ایسے مُرید سے خوش ہی ہوگا ، اُس مُریدِ صادِق پر اپنے پیر کی طرف سے عطاؤں اورنوازشات کی بارشیں ہی ہوں گی ، لہٰذا کسی ایسے مُرید سے کبھی بھی حسد نہیں کرنا چاہئےورنہ اس کا نقصان خوداسی کو اُٹھاناپڑ سکتاہے۔ جیسا کہ

 حضرت امام عبد الوہاب شعرانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ ارشاد فرماتے ہیں کہمُریدپر لازم ہے کہ جب اس کامُرشداس کے پیر بھائیوں میں سے کسی ایک کو اس سے آگے بڑھادے(یا کوئی منصب عطا کرے) تو وہ اپنے مُرشِد کے اَدَب کی وجہ سے اپنے اس پیر بھائی کی خدمت(اور اطاعت)کرے اور حَسَد ہرگز نہ کرے۔ ورنہ اس کے جمے ہوئے پاؤں پھسل جائیں گے اوراسے بڑا نقصان پیش آئے گا۔ لیکن اگر کوئی مرید اپنے پیربھائیوں سے آگےبڑھناچاہے تو اسےچاہیےکہ وہ اپنے مرشدکی خوب اطاعت کرے اور اپنےآپ کوایسی صفات سے آراستہ کرلےجن کے ذریعے وہ آگےبڑھ جانے کامستحق ہوجائے اور اس وقت مرشد بھی اسے اسی پیربھائی کی طرح دوسرے پیر بھائیوں سے آگے بڑھادے گا کیونکہ مرشِد تو مُریدوں کا حاکم اور ان کے درمیان عدل کرنے والا ہوتا ہے اور بہت کم ہے کہ کوئی مُرید اس مرض سے بچ جائے۔ (الانوار القدسیہ ، الجزء الثانی ، ص ۲۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی  بھائیو! آئیے!اب اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ کا مختصر تعارف اور آپ  کی سیرت کی چند جھلکیاں ملاحظہ کیجئے ، چنانچہ 

تعارفِ اعلیٰ حضرت اورسیرتِ رضاکی چند جھلکیاں

* اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسُنَّت مولانا شاہ امام احمدرضاخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی ولادتِ باسعادت بریلی