Book Name:Ala Hazrat Ka Tasawuf

فرماؤں کہ لوگوں کو نماز پڑھائے اور میں اپنے ہمراہ کچھ لوگوں کو جن کے پاس لکڑیوں کے گٹھے ہوں ، ان کے پاس لے کر جاؤں ، جو نماز میں حاضر نہیں ہوتے اور ان کے گھر اُن پر آگ سے جلا دوں۔ (مسلم ، کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ ، باب فضل صلاۃ الجماعۃ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۲۵۶ ، حدیث : ۱۴۸۲)

اگر ہم میں سے کسی کو یوں کہا جائے کہ آپ اپنا مال یہاں بیچیں گے تو دس گنا فائدہ ہوگا جبکہ دوسرے شہرمیں اس پر27گنا فائدہ ہوگا ، تو یقیناً ہم میں سے ہر ایک کی یہی کوشش ہوگی کہ اسے دوسرے شہر لے جاکرہی بیچا جائے۔ ذرا سوچئے!دنیاوی و عارضی فائدے کی خاطر دُور دراز کا سفر کرنے کے لئےبھی ہماراذہن بن جاتا ہےمگرآہ!چند قَدَم چل کرمسجدمیں آکرباجماعت نماز اَدا کرکے27 گُنا ثواب کمانے کا ذہن نہیں بن پاتا۔ جی ہاں!جماعت سےنمازپڑھنااکیلے نماز پڑھنے سے27 درجے زیادہ افضل ہے ، چنانچہ

حُضورِ پاک ، صاحبِ لَولاک صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےارشادفرمایا : “ صَلَاۃُ الْجَمَاعَۃِ تَفْضُلُ صَلَاۃَ الْفَذِّ بِسَبْعٍ وَعِشْرِیْنَ دَرَجَۃً یعنی باجماعت نمازادا کرنا ، تنہا نماز پڑھنے سے ستائیس(27) درجے زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔ “ (بخاری ، کتاب الاذان ، باب فضل صلاۃ الجماعۃ ، ۱ / ۲۳۲ ، حدیث : ۶۴۵)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

شعبہ رابطہ بالعلما :

شیخِ طریقت ، اَمِیْرِ اَہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کی عاشقانِ رسول عُلَماءسے مَحَبَّت کے نتیجے میں دعوتِ اسلامی نےایک شُعْبہ بنام ’’شعبہ رابطہ بِالعلما “ بھی قائم کیا ہے تاکہ اس شعبے کے ذمہ داران کے ذریعے عاشقانِ رسول علمائے کرام (ائمہ مساجد ، خطبا ، مدرسین وغیرہ) کو عاشقانِ رسول کی دینی