Book Name:Ala Hazrat Ka Tasawuf

تحریک دعوتِ اسلامی کی دنیا بھر میں دینی خدمات سے آگاہ کیا جائے ، اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ ان سے تعلقات قائم کرکے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ان سے معاونت حاصل کی جائے اور ان کی دعائیں لی جائیں۔ عاشقانِ رسول کے مدارس و جامعات میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترکیب بنائی جائے۔ عاشقانِ رسول کے جامعات و مدارس میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترکیب کرنا بھی اس شعبے کے کاموں میں شامل ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

کھانا کھانے کی سنتیں اور آداب :

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!مکتبۃُ المدینہ کی کتاب “ سنتیں اور آداب “ سے کھانا کھانےکی سنتیں اور آداب سنتی ہیں۔ * ہرکھانے سے پہلے اپنے ہاتھ پہنچوں تک دھو لیجئے۔ نور کے پیکر ، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : جویہ پسند کرے کہ اللہ پاک اس کے گھر میں برکت زیادہ کرے تو اسے چاہيے کہ جب کھانا حاضر کیا جائے تو وضو کرے اور جب اٹھایا جائے تب بھی وضو کرے۔ ([1])مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : اس(یعنی کھانے کے وضو )کے معنیٰ ہیں : ہاتھ ومنہ کی صفائی کرنا کہ ہاتھ دھونا کلی کرلینا۔ ([2])* کھانے سے پہلے جوتے اُتار لیجئے۔ * کھانے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیجئے۔ * اگر کھانے کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائیں تو یاد آنے پربِسْمِ اللہِ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہ ، پڑھ لیجئے۔


 

 



[1] ابن ماجہ ، کتاب الاطعمہ ، باب الوضوء عند الطعام ، ۴ / ۹ ، حدیث۳۲۶۰

[2] مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۳۲