Book Name:Ala Hazrat Ka Tasawuf
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام “ نیک اعمال رسالہ “
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!فیضانِاعلی حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہسے مالا مال عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اس گئےگزرےدورمیں بھی فیضانِ رضاکوعام کرنےاورفیشن زدہ مسلمانوں کو سُنّتوں کے سانچے میں ڈھالنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ فیضانِ اعلیٰ حضرت سے فیضیاب ہونے اورسُنّتیں اپنانے کاجذبہ پانے کےلئے دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ ہوجایئےاورذیلی حلقے کے12دینی کاموں میں جتنا ہوسکے وقت ضرور دیجئے۔ 12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام “ نیک اعمال “ کا رسالہ پُر کرنابھی ہے۔ الحمد للہ شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےہمیں اپنی اصلاح کے لئے 72 نیک اعمال بصورتِ سوال جواب عطا فرمائے ہیں جن پر عمل کر کے ہم اپنی اصلاح کر سکتے ہیں ان 72 نیک اعمال میں پہلا نیک عمل یہ ہے کہ کیا آج آپ نے کچھ نہ کچھ جائز کاموں سے پہلے کم از کم ایک ایک اچھی نیت کی؟
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہم اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے تصوف سے متعلق سن رہے تھے ، یادرکھئے!صوفیائے کرام شریعتِ مُطہَّرہ کی پیروی کرنےوالے ، خواہِشاتِ نفس کومٹانے والے ، فرائض وواجبات کی پابندی کرنےوالےاورعشقِ رسولکواپنے سینے میں سمانےوالے ہوتے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ ایسے صُوفی تھے ، جن میں یہ تمام خوبیاں پائی جاتی تھیں اور آپ فرائض و واجبات کی پابندی کا خوب اہتمام فرماتے تھے۔ آئیے! اس ضمن میں دورِ رضا کے دو