Book Name:Aaqa Kareem Ki Ummat Say Muhabbat

(2)فرمایا : بروزِ قیامت لوگوں میں  سے میرے قریب تر وہ ہوگا جس نے دُنیا میں  مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھے ہوں گے۔ (تِرمِذی ، ۲ / ۲۷ ، حدیث : ۴۸۴ ) *ذکر اللہ ہمیشہ ہی غذاء روحانی ہے۔ *بعض اولیاءاللہ نے تین تین سال تک پانی نہیں پیا مگر زندہ رہے کیسے ذکر اللہ کی برکت ہے۔ (مرآۃ المناجیح ، ۷ / ۳۲۰ملخصاً) *ذکرُ اللہ کی کثرت کرو ، اللہتعالیٰ کے خاص بندے بن جاؤ گے ۔ (اعرابی کے سوالات اور عربی آقا کے جوابات ، ص۳)

( اعلان )

ذکر و درود کے بقیہ نکات تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماع میں

پڑھے جانے والے (6)دُرودِ پاک اور  (2)دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ(جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات)اِس دُرُود شریف کو پابندی سےکم ازکم ایک مرتبہ پڑھےگامَوْت کےوَقْت سرکارِمدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھےگاکہ سرکارِ مدینہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ