Book Name:Aaqa Kareem Ki Ummat Say Muhabbat
ہر وقت(Every time)دُرُودِ پاک کے نذرانے پیش کرتے رہیں ، اِنْ شَآءَ اللہ دُرُودِ پاک کی برکت سےدنیا بھی سنور جائے گی اور آخرت بھی سنور جائے گی۔
اس حکایت سےایک مدنی پھول یہ بھی ملا کہ نبیِّ رحمت ، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنے امتیوں سے بہت ہی زیادہ محبت فرماتے ہیں ، بروزِ قیامت جب ہر طرف نفسی نفسی کا عالم ہوگا ، وہ دن جس کے بارے میں اللہ پاک اپنے پاکیزہ کلام قرآنِ کریم پارہ 30سُورَۂ عَبَس کی آیت نمبر 34تا37میں ارشاد فرماتا ہے :
یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْهِۙ(۳۴) وَ اُمِّهٖ وَ اَبِیْهِۙ(۳۵) وَ صَاحِبَتِهٖ وَ بَنِیْهِؕ(۳۶) لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَىٕذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِؕ(۳۷)
تَرْجَمَۂ کنز العرفان : اس دن آدمی اپنے بھائی سے بھاگے گا اوراپنی ماں اور اپنے باپ اور اپنی بیویاور اپنے بیٹوں سےان میں سے ہر شخص کو اس دن ایک ایسی فکر ہوگی جو اسے(دوسروں سے) بے پروا کردے گی ۔
قربان جائیے!ایسے مشکل ترین وقت میں بھی آقا کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنے گناہ گار اُمّتیوں کی خاطر بے چین و بے قرار ہوں گے ، انہیں اپنے دامنِ رحمت میں چھپائیں گے ، ربِّ کریم سےان کی بخشش کروائیں گے اور بارگاہِ الٰہی میں سفارش کرواکرانہیں جنت میں داخل کروائیں گے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!آئیے!اسی سے ملتا جُلتا ایک اور ایمان افروز واقعہ سنتے ہیں ، چنانچہ
بروزِ قِیامت فکرِ اُمَّت کا انداز
شفیعِ روزِشمار ، جنابِ احمدمختار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتےہیں : قِیامت کےدن تمام اَنبیائےکرام (عَلَیْہِم السَّلَام )سونےکےمنبروں پرجلوہ گرہوں گے ، میرامنبرخالی ہوگاکیونکہ میں اپنےربّ کے حُضُور خاموش کھڑا ہوں گاکہ کہیں ایسا نہ ہوکہ مجھےجنَّت میں جانے کاحکم فرمادےاورمیری اُمّت