Book Name:Aaqa Kareem Ki Ummat Say Muhabbat

اور ان کے تمام جسموں کو آتشِ دوزخ(دوزخ کی آگ)سے بچا۔ ( فتاویٰ رضویہ ، ۳۰ / ۷۱۶ -۷۱۷ملتقطاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر65 کی ترغیب

پیارے پیارے اسلامی  بھائیو!اس پر فتن دور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اصلاحِ اُمّت کے عظیم جذبے کے تحت مسلمانوں کو عشقِ مصطفےٰ کے جام پلانے اور انہیں سنتوں کا عامل بنانے میں مصروفِ عمل ہے لہٰذا آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجایئے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام “ نیک اعمال “  کا رسالہ پُر کرنا ہے۔ ان نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 65 یہ ہے کہ “ کیا آپ نے اس ہفتے کم از کم ایک اسلامی بھائی کو (جو پہلے دینی ماحول میں تھے ، یا پہلے اجتماع میں آتے تھے مگر اب نہیں آتے) تلاش کر کے ان کو دینی ماحول سے وابستہ کرنے کی کوشش کی؟ “  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!  نیک اعمال  پر عمل کرنے کی برکت سے نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بنتا ہے آپ بھی ہر ماہ پابندی کے ساتھ نیک اعمال رسالہ پُر کر کے اپنے یہاں کے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنالیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہم آقا کریم ، رءُوف و رحیم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اپنی اُمّت سے مَحَبَّت کے بارے میں سُن رہے ہیں۔ آئیے!غور کریں کہدنیا میں بے شمار ایسے لوگ بستے ہیں جن کا آپس میں پیار  ومَحَبَّت کا رِشتہ قائم ہوتا ہے ، مثلاًوالدین اپنی اولادسے مَحَبَّت کرتے ہیں ، اولاداپنے والِدَین سے مَحَبَّت کرتی ہے ، بہنیں اپنے بھائیوں سے مَحَبَّت کرتی ہیں ، دوست اپنے دوستوں سے مَحَبَّت