Book Name:Aaqa Kareem Ki Ummat Say Muhabbat
(فردوس الاخبار ، باب الصاد ، ۲ / ۲۲ ، حدیث : ۳۵۵۴) *دُرُودِپاک تمام پریشانیوں کو دُور کرنے کے لیے اور تمام حاجات کی تکمیل کے لیے کافی ہے۔ (درمنثور ، پ۲۲ ، الاحزاب ، تحت الآیۃ۵۶ ، ۶ / ۶۵۴ ، ملخصًا)*دُرُودِپاک گُناہوں کاکَفَّارہ ہے۔ (جلاء الافہام ، ص۲۳۴)*صَدَقہ کا قائم مَقام بلکہ صَدَقہ سے بھی اَفضل ہے۔ (جذبُ القلوب ، ص۲۲۹)*دُرُود شریف سے مصیبتیں ٹلتی ہیں۔ *بیماریوں سے شِفا حاصل ہوتی ہے۔ * خوف دُور ہوتاہے۔ *ظُلم سے نَجات حاصل ہوتی ہے۔ *دُشمنوں پرفَتْح حاصل ہوتی ہے۔ *دُرُود شریف پڑھنے سے قِیامت کی ہولناکیوں سے نَجات حاصل ہوتی ہے۔ * سَکَرَاتِ موت میں آسانی ہوتی ہے۔ *دُنیا کی تَباہ کارِیوں سے خَلاصی(نَجات) ملتی ہے۔ * تنگدستی دُور ہوتی ہے۔ * بھولی ہوئی چیزیں یاد آجاتی ہیں۔ (جذبُ القلوب ، ص۲۲۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے حلقوں میں اس بار شیڈول کے مطابق “ فجر کی سنّتوں کے بعد کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دعایہ ہے :
اَللّٰهُمَّ رَبَّ جِبْرَائِيلَ وَمِيكَائِيلَ ، وَ اِسْرَافِيلَ وَ مُحَمَّدِ نِ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم ، اَعُوْذُ بِكَ مِنَ النَّار
ترجمہ : یا الٰہی جبرائیل و میکائیل اور اسرافیل و محمد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پروردگار میں دوزخ سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی