Book Name:Baap Ki Azmat o Shan
اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنے والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمین بِجاہِ النّبیِّ الْاَمین صَلی اللہ عَلَیْہِ وَالِہ وسَلم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!ماں باپ کی اَہَمِّیَّت سے آگاہی حاصِل کرنے، اُن کی خدمت گزاری کا جذبہ بڑھانے،اُن کی دُعاؤں کا حقدار بننے اور اُنہیں راضی رکھنے کے طریقے جاننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے، قافلوں میں سفر کیجئے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر (Fill) کرنے کی عادت بنالیجئے اِنْ شَاءَ اللہ ماں باپ کی خدمت و فرمانبرداری کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔ شیخِ طریقت امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ میں سے ایک نیک عمل نمبر 56 یہ ہے کہ کیا آج ماں باپ کا ادب و احترام بجالائے؟ (اُن کی کہی ہوئی بات شریعت کے مطابق ہو تو ماننا، اُن کا ہاتھ چومنا اُن کی آواز سے اپنی آواز دھیمی رکھنا وغیرہ وغیرہ) یہ ایسا پیارا ”نیک عمل“ ہے کہ اگر ہم اِس پر عمل کریں تو ہم اپنے والدین کا فرمانبردار بننے میں کامیاب ہوجائیں گے یاد رکھیئے! اگر والدین ہم سے راضی ہوگئے تو اِنْ شَاءَ اللہ ، اللہ پاک بھی ہم سے راضی ہوجائے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شیخ طریقت،امیر اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے101مدنی پُھول سے سونے جاگنے کی سنتیں اور آداب سنتے ہیں:* سونے سے