Book Name:Hasad ke Nuqsanat

(2):جو بکثرت غیبت کرتا ہو (3):جو مسلمانوں سے حَسَد رکھتا ہو۔([1])

 اللہ پاک کی مدد سے مَحْرُومی

حضرتِ حاتمِ اصم  رحمۃُ  اللہ علیہ  فرماتے ہیں: *دِل میں کینہ رکھنے والا کامِل دین دار نہیں ہوتا *لوگوں کو عَیْب لگانے والا خالِص عبادت گزار نہیں ہو سکتا *چُغل خور کو اَمْن نصیب نہیں ہوتا اور *حاسِد کی مدد نہیں کی جاتی ۔([2])

پیارے اسلامی بھائیو! ذرا غور فرمائیے! حَسَد نیکیوں کو کھا جاتا ہے۔ غور فرما لیجیے! پہلے نیکیاں کمائی کتنی جاتی ہیں؟ جو تھوڑی بہت نیکیاں پلّے میں ہیں، وہ بھی حَسَد نے جَلا ڈالیں تو باقی کیا بچے گا؟ *حَسَد رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی  اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے دُوری کا سبب ہے۔ اگر یہ دامنِ رحمت ہی ہاتھ سے چُھوٹ گیا، باقی کیا بچے گا *حَسَد کرنے والا  اللہ پاک سے مقابلہ کرنے والا ہے۔ بتائیے! اگر  اللہ پاک ہی کے ساتھ مقابلہ کر بیٹھے تو ہمارا سہارا کون ہو گا...؟ دُنیا و آخرت میں تباہی سے ہمیں کون بچا پائے گا؟ *حَسَد کی وجہ سے دُعائیں قُبول نہیں ہوتیں *حَسَد کی وجہ سے  اللہ پاک کی مَدد نہیں ملتی۔ بتائیے! اگر اُس رَبِّ کریم کے دربارِ عالی سے بھی دُھتکار دئیے گئے تو باقی بچے گا ہی کیا...؟

بھائی بھائی بن جاؤ...!!

لہٰذا ہمیں چاہئے کہ حَسَد سے دُور رہیں، مدینے کے سُلطان، سَرْوَرِذیشان  صلی  اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: آپس میں بُغض وعَداوَت نہ رکھو!آپس میں حَسَد نہ کرو! پیٹھ پیچھے ایک


 

 



[1]... تنبیہ الغافلین، باب الحسد، صفحہ:100 ملتقطاً۔

[2]...منہاج العابدین، تقوی اعضاء الخمسۃ، الفصل الرابع:القلب، صفحہ:188۔