Book Name:Hasad ke Nuqsanat
دوسرے کی برائی بیان نہ کرو!اوراے اللہ کے بندو! بھائی بھائی ہو کر رہو۔([1])
یعنی بدگمانی ، حَسَد، بُغْض وغیرہ وہ چیزیں ہیں جن سے محبّت ٹوٹتی ہے اور اِسْلامی بھائی چارہ محبّت چاہتا ہے، لہٰذا یہ عُیوب چھوڑو تاکہ بھائی بھائی بن جاؤ ۔([2])
تکبّر، رِیاکاری و جُھوٹ، غیبت سے بھی اور حَسَد سے بچا یاالٰہی!
دیکھیے! کسی کو خوشحال دیکھ کر، نعمتوں میں دیکھ کر، بڑے عہدے اور مَنْصَبْ پر دیکھ کر دِل میں بعض دفعہ جلن والا خیال آجاتا ہے، ہم بندے ہیں، بَشَر ہیں، عام انسان ہیں، ہم اپنے دِلی خیالات پر رَوْک نہیں لگا سکتے، اگر ایسا خیال آجائے تو اسے جھٹکنے کی عادت بنائیے! اسے دِل میں جمائے نہ رکھیے! *جب بھی دِل میں حَسَد والا خیال اُبھرے، فورًا اِسْتِغْفَار شروع کر دیجئے! *قبر کا تَصَوُّر جمائیے! *مرنے اور روزِ قیامت اُٹھائے جانے کا تَصَوُّر باندھئے! * اللہ پاک کے پیارے پیارے نام ہیں: یَا مُحْیِي یَا مُمِیْتُ کا وِرْد کیا کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دِل سے حَسَد والے جذبات دَم توڑ جائیں گے۔
پیارے اسلامی بھائیو! آخر میں ایک اور بات کی طرف تَوَجُّہ دِلاؤں۔ مَحْبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے: کُلُّ ذِیْ نِعْمَۃٍ مَحْسُوْ دٌ یعنی ہر ذی نعمت حَسَد کیا جاتا ہے۔([3])