Book Name:Hasad ke Nuqsanat
کوئی حَسَد کرے تو اُس کی نظر لگ سکتی ہے، اَوَّل تو کسی کے مُتَعلِّق یقین سے مت کہیے کہ فُلاں مجھ سے حَسَد کرتا ہے، البتہ! اپنے طور پر حاسِد کے شر سے بچنے کی کوشش ضرور کیجیے!اِس کے لیے *دُعا کرتے رہئے! *قرآنِ کریم کی آخری 2سورتیں پڑھا کیجیے! *دل کو اِن خیالات سے خالی کرلیجیے کہ فلاں شخص مجھ سے حَسَد یا دُشمنی کررہا ہے *صدقہ و خیرات دیا کیجیے! حدیثِ پاک میں ہے: صدقہ دینے میں جلدی کیاکرو کیونکہ بَلَا صدقہ سے آگے نہیں بڑھ سکتی۔([1])
اللہ پاک ہمیں حاسد کی بری نظر اور حَسَد جیسی موذی مرض سے نجات فرمائے، مالکِ کریم ہمیں اپنی رضا پر راضی رہنے والا اور شکر گزار بندہ بنا دے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دارُ الاِفْتَاء اہلسنت موبائل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے بہت ہی پیاری اور مفید موبائل ایپلی کیشن بنام: Dar ul Ifta Ahl e sunnat(دار الافتاء اہلسنت) لانچ کی گئی ہے۔ ایپلی کیشن میں آپ سینکڑوں مذہبی(Religious) اور معاشرتی سوالات کے تحریری فتاویٰ *عقائد کے مُتَعلِّق احکام *قرآن وحدیث کے مُتَعلِّق احکام *وضو، غسل اور ناپاکی کے احکام *نماز کے متعلق مسائل *میت، جنازہ اور وراثت کے مُتَعلِّق مسائل *مفتیانِ دعوتِ اسلامی کے اہم تربیتی اور معلوماتی ویڈیو کلپس اور بیانات *معاشرتی اور