Book Name:Aqa-ka-Safre-Mairaaj
ساتواں آسمان(8)سِدْرَۃُ الْمُنْتَہٰی(9)مقامِ مُسْتَویٰ جہاں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے قلمِ قدرت کے چلنے کی آوازیں سُنیں اور(10)عرشِ اعظم۔(روح المعانی،پ۱۵، الاسرا ء، تحت الایۃ:۱، ۱۵/ ۱۵ ملخصاً)
امیر ِاَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے مشہورِ زمانہ نعتیہ دیوان”وسائلِ بخشش“ میں سَفرِ معراج کے حَسین لمحات کی منظر کشی کرتے ہوئے تَحریر فرماتے ہیں :
ہیں صَف آرا سب حُور ومَلَکْ اور غِلماں خُلد سجاتے ہیں اِک دُھوم ہے عَرشِ اعظم پرمہمان خدا کے آتے ہیں
ہے آج فلک روشن روشن ،ہیں تارے بھی جگمگ جگمگ محبوب خدا کے آتے ہیں محبوب خدا کے آتے ہیں
قربان میں شان و عظمت پر سوئے ہیں چین سے بسترپر جبریلِ امیں حاضر ہوکر معراج کا مژدہ سُناتے ہیں
جبریلِ امین بُراق لئے جنت سے زمیں پر آپہنچے بارات فرشتوں کی آئی معراج کو دولہا جاتے ہیں
ہے خُلد کا جوڑا زیبِ بدن رحمت کا سجا سہرا سَر پر کیا خوب سُہانا ہے منظر معراج کو دولہا جاتے ہیں
یہ عزّ و جلال اللہ! اللہ!یہ اَوج و کمال اللہ! اللہ! یہ حُسن و جمال اللہ! اللہ! معراج کو دولہا جاتے ہیں
(وسائل بخشش مرمم،ص۲۸۶-۲۸۷)
اللہ کی عنایت مرحبا معراج کی عظمت مرحبا اَقْصیٰ کی شوکت مرحبا
بُراق کی قسمت مرحبا بُراق کی سُرعَت مرحبا نبیوں کی اِمامت مرحبا
آقا کی رِفْعت مرحبا آسماں کی سِیاحت مرحبا مکینِ لامکاں کی عظمت مرحبا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سفر معراج میں رحمتِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جہاںاللہ پاک کی دیگر کئی بڑی بڑی نشانیوں کو دیکھا،وہیں اِس مبارَک سفر(Journey)کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ربِّ کریم کی ایک عظیمُ الشّان نشانی یعنی جنّت اور وہاں موجود نعمتوں کو بھی اپنی مبارک