Book Name:Aqa-ka-Safre-Mairaaj
حدیثیں،ص۲۵ملخصاً)
سیِّدُنا امامِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے مختلف رِوایات کے تَحت چند صَحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسے ملاقات کا شَرَف حاصل کیا ہے اور بعض صَحابہ عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسے براہِ راست سرورِ کائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے ارشادات بھی سُنے ہیں۔(اشکوں کی برسات،ص۲،۳ )
سَیِّدُناامامِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے اوصاف
حضرت سَیِّدُنا امامِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہرَمَضانُ المُبارَک اورعِیْدُ الْفِطْر میں62قرآن ِ کریم ختم کرتے(ایک دن کو،ایک رات کو،ایک تراویح کے اندر سارے ماہ میں اورایک عِیْد کے روز)آپ سخاوت فرمانے والے،عِلْم سِکھانے والے،اللہپاک کا خَوف رکھنے والے،حُقُوقُ الْعِباد کا خیال رکھنے والے، عَفْوودرگزر سے کام لینے والے،فُضول باتوں سے بچنے والےاورتقوی ٰوپرہیز گاری جیسی خوبیوں کے مالک تھے ۔(اشکوں کی برسات،ص ۸ملخصاً)
جوبے مثال آپکا ہے تقویٰ، توبے مثال ہے آپکا فتویٰ ہیں عِلْم و تقویٰ کے آپ سنگم ،امام ِاعظم ابو حنیفہ
(وسائلِ بخشش مرمم ،ص ۵۷۳)
حضرت سَیِّدُناامامِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی سیرت وکردار کے بارے میں مزید معلومات کیلئے اَمیرِ اہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رِسالہ”اَشکوں کی برسات“مکتبۃُ المدینہ سے طلب کرکے خُود بھی مُطالَعہ (Study) کیجئے اورشَعْبَانُ الْمُعَظّم میں امامِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے ایِصالِ ثواب کے لیے دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی تحفۃ ً پیش کیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم نے سُنا کہ
٭شبِ معراج،معراج کے دُولہاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے تمام آسمانوں کی سیر فرمائی۔