Book Name:Aqa-ka-Safre-Mairaaj
سے بھی زِیادہ حَیران کُن اور تَعَجُّب والی بات ہے۔پس اِس واقعے کے بعد آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ’’صِدِّیق‘‘مشہور ہوگئے۔(مستدرک،کتاب معرفۃ الصحابۃ،باب ذکر الاختلا ف فی امرخلافۃ…الخ،۴/۲۵، حدیث:۴۵۱۵)
اَمِیْرُ الْمُؤمِنِیْں ہیں آپ اِمَامُ الْمُسْلِمِیں ہیں آپ نبی نے جَنّتی جن کو کہا صِدِّیقِ اکبر ہیں
سَبھی اَصحاب سے بڑھ کر مُقَرَّب ذات ہے اُن کی رَفِیْقِ سَرْوَرِ اَرْض و سَما صِدِّیقِ اکبر ہیں
عُمَر سے بھی وہ افضل ہیں وہ عثماں سے بھی ہیں اعلیٰ یقیناً پیشوائے مُرتضیٰ صِدِّیقِ اکبر ہیں
(وسائلِ بخشش مرمم،ص۵۶۵-۵۶۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ رَجَبُ الْمُرَجَّبْ کا بَابَرَکت مہینا ہمارے درمیان جلوہ گر ہے۔پھر عنقریبشَعْبَانُ الْمُعَظّم کے مبارَک مہینے کی بھی جلوہ گری ہونے والی ہے ۔جس کی پہلی تاریخ کو مُحَدِّثِ اعظم پاکستان حضرت مولانامحمدسردار اَحمد چِشتى قادِرِى رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا عُرْس منایا جاتا ہے۔آیئے!اِسی مُنَاسَبَت سے مُحَدِّثِ اعظم پاکستان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی سیرتِ مُبارَکہ کی چند جھلکیاں مُلاحَظہ فرمائیے،چنانچہ
مُحَدِّثِ اعظم پاکستان حضرت مولانا محمدسردار اَحمد چِشتى قادِرِىرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہمَشرقی پنجاب (ہند)میں1321ہجری بمطابق1903ءمیں پیدا ہوئے جبکہ یکم شَعْبَانُ الْمُعَظَّم1382ھ بمطابق29 دسمبر1962ءمیں وِصال فرمایا۔آپ کے والِد ِماجدرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا شُمار علاقے کے معروف اور معزّز افراد میں ہوتا تھا،آپ کی عظمت و بزرگی میں آپ کی والِدہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہا کی دُعاؤں کا بھی عمل دخل تھا ،آپ کی والِدہ اکثر فرمایا کرتی تھیں کہ میرا یہ لاڈلا بچہ عظیم شَخْصِیَّت کا مالک بنے گا۔
مُحَدِّثِ اعظم پاکستان کے اوصاف