Book Name:Aqa-ka-Safre-Mairaaj

سینکڑوں مقامات پر پورے ماہ اور آخری عشرے کا اعتکاف ہوگا،جس میں ہزاروں عاشقانِ رمضان،ماہِ رمضان کی مبارک ساعتوں سے برکتیں لُوٹنے کی سعادت حاصل کریں گے۔تمام عاشقانِ رسول رضائے اِلٰہی  اور دیگر اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ”لنگرِ رضویہ“کی مدمیں اپنا حصہ شامل کرنے کی  سعادت حاصل کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج ستائیسویں(27ویں)شب ہے اورکل ستائیسویں کادن ہوگا،اس دن یعنی 27 رجب کے روزے کی بہت زِیادہ فضلیت ہے،چنانچہ

100سال کے روزوں کا ثواب

اللہ کے محبوب ، دانائے غُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ ذِیشان ہے:’’رجب میں ایک دن اور رات ہے جو اُس دن روزہ رکھے اور رات کو قیام (عبادت )کرے تو گویا اُس نے 100 سال کے روزے رکھے ، 100 برس کی شب بیداری کی اور یہ رجب کی 27تاریخ ہے۔‘‘ (شُعَبُ الْاِیْمَان ج۳ص۳۷۴حدیث ۳۸۱۱ (

60مہینوں کا ثواب

حضرت سیِّدُنا ابوہُریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : ستّائیسویں رَجَب کاجو کوئی روزہ رکھے، اللہ کریم اُس کیلئے ساٹھ (60)مہینے کے روزوں کا ثواب لکھے۔(فَضائِلُ شَہْرِ رَجَب ، لِلخَلّال،ص۱۰)(کفن کی واپسی،ص8)

                عنقریب ماہِ شعبانُ المعظم کی آمدہونے والی ہے،اس ماہِ مبارک کے روزوں کے بھی بہت زیادہ فضائل ہیں،چنانچہ سرکارِ مدینہ، سلطانِ باقرینہ ، قرارِ قلب وسینہ ، فیض گنجینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا