Book Name:Aqa-ka-Safre-Mairaaj
(۲)جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوں گا۔٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔٭ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسرے کے لئے جگہ کُشادہ کروں گا ۔٭دَھکّا وغیرہ لگا تو صَبْر کروں گا، گُھورنے،جِھڑکنے اوراُلجھنے سے بچوں گا۔٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کے لئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔٭ بَیان کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج 1439سنِ ہجری کے رَجَبُ الْمُرَجَّب کی 27ویں رات یعنی شبِ معراج ہے،اللہ کریم کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں عظیمُ الشّان فضائل و برکات والی یہ مُقدَّس رات نصیب فرمائی۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!آج کی رات وہ عظیم اور جگمگاتی رات ہے کہ جس میں ہمارے آقا،معراج کے دُولہا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ایک عظیم مُعْجِزَہ عطا ہوا۔آج کی رات تمام فِرشتوں کے سردار حضرت سَیِّدُناجبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمتِ اَقدس میں اِنتہائی تیز رفتار سُواری بُراق لے کر حاضر ہوئے،فِرِشتوں نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کودُولہا بنایا،نہایت اِحترام کے ساتھ بُراق پر سُوا رکیا گیا،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَآناً فاناً مَکّۂ مُکَرَّمہ سے بَیْتُ الْمَقْدِسپہنچے،سارے نبیوں نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اِستقبال کیا،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سارے نبیوں کی اِمامت فرمائی،آج کی رات آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سارے