Book Name:Aqa-ka-Safre-Mairaaj
مسائل بھی سکھائے جاتے ہیں،روزانہ2 مدنی مُذاکروں کے ذریعے شیخِ طریقت ، امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے کئے گئے سُوالات کے دِلچسپ اور علم وحکمت سے بھرپُور جوابات سے معلومات کا ڈھیروں خزانہ بھی ہاتھ آتا ہے۔ کئی مُعْتَکِفِین رَمَضانُ المبارَک ختم ہونے پر چاند رات ہی سے عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں کی تربیَت کے مَدَنی قافلوں کے مُسافِربھی بن جاتے ہیں ۔ کئی خوش نصیب عاشقانِ رمضان مختلف مدنی کورسز مثلاً”اِصلاحِ اعمال کورس،12مدنی کام کورس، فیضانِ نمازکورس،اِمامت کورس،مُدرس کورس،مدنی تربیتی کورس“وغیرہ کرنے کی بھی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
رحمتِ حق سے دامن تم آکر بھرو مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
سُنَّتیں سیکھنے کے لیے آؤ تم مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
فضلِ ربّ سے گناہوں کی کالک دُھلے مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
نیکیوں کا تمہیں خوب جذبہ ملے مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
بھائی گر چاہتے ہو ”نَمازیں پڑھوں“ مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
نیکیوں میں تمنّا ہے ”آگے بڑھوں“ مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
تم کو راحت کی نعمت اگر چاہئے مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص640)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ عاشقانِ رسول کی مسجد بھرومدنی تحریک”دعوتِ اسلامی“کی دُنیا بھر میں دُھوم دھام ہے،دعوتِ اسلامی خدمتِ دِین کے کم وبیش 104شعبہ جات میں مدنی کام کر رہی ہے،صرف جامعۃ المدینہ(للبنین و للبنات)،مدرسۃ المدینہ(للبنین و للبنات)اورمدنی چینل کے سالانہ اخراجات کروڑوں نہیں اربوں روپے میں ہیں۔جامعۃ المدینہ (للبنین)کے ذریعے اب تک ہزاروں عُلمائے کرام تیارہوئے اوراپنی خدمات کو مختلف شعبہ جات میں