Book Name:Aaqa Ka Safar e Meraj (Shab-e-Mairaj-1440)
سےمسجدِاقصی تک کے سفرکے مشاہدات،٭آسمانی سفر اور جنّت و دوزخ کے مشاہدات،٭انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے ملاقات کی تفصیلات،٭بہت سے معلوماتی مدنی پھول اور٭معراج شریف کے تعلق سے چند نعتیہ کلام وغیرہ نہایت عُمدہ و آسان انداز میں بیان کئے گئے ہیں۔لہٰذا آج ہی اس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طلب کرکے خُود بھی اس کا مُطالعہ فرمائیے، دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔اس کتاب کو دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سےپڑھا بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ(Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!جب نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ آسمانوں کی سیرفرما کر اور اللہ پاک کی نشانیوں کو مُلاحَظَہ فرما کر آسمان سے زمین پر تشریف لائے،بَیْتُ الْمَقْدِس میں داخِل ہوئے اور بُراق پر سُوار ہو کر مَکَّۂ مُکَرَّمہ کےلیے روانہ ہوئے۔راستے میں نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بَیْتُ الْمَقْدِس سے مَکّے تک تمام منزِلوں اور قُرَیْش کے قافِلوں کو بھی دیکھا۔ اِن تمام مَراحِل کے طے ہونے کے بعد رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مسجدِحرام میں پہنچ کر چونکہ ابھی رات کا کافی حِصَّہ باقی تھا ، آرام فرما ہوگئے ۔
جب نبیِّ اکرمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَصُبح کو بیدار ہوئے اور رات کے واقِعات قُرَیْش کے سامنے بیان فرمانے لگے تو قُرَیْش کے سرداروں کو سخت تَعَجُّب ہوا یہاں تک کہ بعض بدنصیبوں نے رسولِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکومَعَاذَاللہجھوٹاکہااوربعض نےمختلف سُوالات(Questions)کیے،چونکہ قُرَیش کے اکثرسرداروں نے بار باربَیْتُ الْمَقْدِس کو دیکھا تھا، وہ یہ بھی جانتے تھےکہ رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکبھی بھی بَیْتُ الْمَقْدِس نہیں گئے ہیں،اِس لیے اِمتحان کے طور پر اُن لوگوں نے نبیِّ