Book Name:Aaqa Ka Safar e Meraj (Shab-e-Mairaj-1440)

لوحِ محفوظ سےایک سال کے واقعات  الگ الگ صحیفوں میں نقل کرتے ہیں اور پھر یہ صحیفے شعبان کی پندرہویں(15ویں) شب متعلقہ حُکَّام فِرِشتوں کے حوالے کر دئیے جاتے ہیں۔([1])

شعبانُ الْمُعَظَّم سے خاص مَحَبَّت

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!واقعی نامۂ اعمال تبدیل ہونے کےحوالے سے ماہِ شعبانُ الْمُعَظَّم نہایت ہی اہمیت کاحامل ہے اور آنے والا مدنی یعنی قمری مہینا”شعبانُ الْمُعَظَّم“ہے، ہمیں چاہئے کہ فرائض و واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ماہِ شعبانُ الْمُعَظَّم میں نفل نمازوں اور نفل روزوں کا بھی خُوب خُوب اہتمام کیا کریں، آقا کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس ماہِ مُبارَک کو اپنی طرف منسوب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: شَعْبَانُ شَھْرِیْ وَ رَمَضَانُ شَھْرُ اللہ یعنی شعبان میرا مہینا ہے اور رمضانُ المبارک اللہ کریم کا مہینا ہے۔(جامع صغیر،حرف الشین،ص۳۰۱، حدیث:۴۸۸۹)

اَلْحَمْدُلِلّٰہاس ماہِ مبارَک کےروزوں کےبھی بہت زیادہ فضائل ہیں،چنانچہ  

رسولِ پاک صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عظمت نشان ہے:”(رَمَضان کےبعد)سب سےافضل شَعبان کے روزے ہیں،تعظيم ِرَمَضان کیلئے۔(شُعَبُ الایمان، ۳/۳۷۷، حدیث۳۸۱۹)

نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پُورےشَعبان کے روزے رکھا کرتے تھے۔ حضرت سیدتنا عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا نےعرض کی،یارَسُولَاللہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کیا سب مہینوں میں آپ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ شَعبان کےروزےرکھنا ہے؟تو پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشاد فرمایا:اللہکریم اِس سال مرنےوالی ہر جان کو لکھ دیتاہےاور مجھے یہ پسند ہےکہ میرا وَقتِ رُخصت آئے اور میں روزہ  کی حالت سے ہوں۔(مُسندِابویعلٰی، ۴/۲۷۷، حدیث: ۴۸۹۰)


 

 



[1] مرآۃ المناجیح، ۸/۱۵٥