Book Name:Aaqa Ka Safar e Meraj (Shab-e-Mairaj-1440)
بُراق“لے کر حاضر ہوئے،آقا کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کودُولہا بنایا،نہایت اِحترام کے ساتھ بُراق پر سُوا رکیاگیا،رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَراتوں رات مکّے شریف سے بَیْتُ الْمَقْدِسپہنچے،نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکااِستقبال کیا،نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سارے نبیوں کی اِمامت فرمائی،آج کی رات رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےسارےآسمانوں کی سیرفرمائی اور اُس کےعجائبات دیکھے، آج کی رات مہربان آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ہر ہر آسمان پر انبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سےملاقات فرمائی،آج کی رات نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سِدرَۃُ المُنتَہٰیپربھی گئے،اِس مقام پر پہنچ کرجبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام نےآگےجانےسےمَعْذِرَت کرلی،آج کی راتآپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُس مقام پربھی پہنچے جہاں عَقْل کی بھی رسائی نہیں،آج کی رات رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوخصوصی اِنعامات عطاہوئے،آج کی رات رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکوابتداءً50نمازوں کا تحفہاللہکریم کی بارگاہ سےعطا ہوا،جو کم ہونے کےبعد پانچ(5)نمازوں کی صورت میں ہم پرفَرض کیا گیا،آج کی رات نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جنّت اور دوزخ کوملاحظہ فرمایا،آج کی رات کریم آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکواللہ پاک کاقُربِ خاص حاصِل ہوا،آج کی رات نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےسرکی آنکھوں سے ربِّ کریم کا دِیدا ر کیا۔آئیے!سفرِِمعراج کے ایمان افروز اور دلچسپ پہلوؤں کے بارے میں سنتے ہیں ،چنانچہ
”تفسیرِ صِراطُ الجنان“جلد 5صَفْحہ نمبر414اور415پرہے:معراج کی رات حضرت(سَیِّدُنا) جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے،آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کو معراج کی خوشخبری سُنائی اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا مُقَدَّسْ سینہ کھول کر اُسےآبِ زَم زَم(زم زم کے پانی)سے دھویا،