Book Name:Aaqa Ka Safar e Meraj (Shab-e-Mairaj-1440)
اِمام عَلَائیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتےہیں:معراج کی رات حُضورِاَنْوَرصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَکی سُواریاں پانچ(5)طرح کی تھیں:(1)(مکّے سے)بَیْتُ الْمَقْدِس تک بُراق پر،(2)بَیْتُ الْمَقْدِسْ سےآسمانِ دنیا تک نُور کی سیڑھیوں پر،(3)پہلےآسمان سے ساتویں آسمان تک فِرِشْتوں کےبازوؤں پر،(4)ساتویں آسمان سےسِدْرَۃُ الْمُنْتَہٰی تک حضرت جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلامُ کےبازو پر اور(5)سِدْرَۃُ الْمُنْتَہٰی سے مقامِ قَابَ قَوْسَین تک رَفْرَف پر۔(روح المعانی،پ۱۵، الاسراء،تحت الایۃ:۱، ۱۵ /۱۴)
علّامہ شہابُ الدِّین محمود بغدادیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتےہیں:بَیْتُ الْمَقْدِسْ سے مقامِ قابَ قَوسَین تک پہنچنےمیں نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نےدس(10)منزلیں طےفرمائیں:(1) پہلا آسمان (2)دوسرا آسمان(3)تیسراآسمان(4)چوتھاآسمان(5)پانچواں آسمان(6)چھٹاآسمان(7)ساتواں آسمان(8)سِدْرَۃُ الْمُنْتَہٰی(9)مقامِ مُسْتَویٰ جہاں پر مہربان آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےقلمِ قدرت کے چلنے کی آوازیں سُنیں اور(10)عرشِ اعظم۔(روح المعانی،پ۱۵، الاسرا ء، تحت الایۃ:۱، ۱۵/ ۱۵ ملخصاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےجہاں اللہ پاک کی دیگر کئی بڑی بڑی نشانیوں کو دیکھا،وہیں اِس مبارَک سفر (Journey)کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےربِّ کریم کی ایک عظیمُ الشّان نشانی یعنی جنّت اور وہاں موجود نعمتوں کو بھی اپنی مبارک آنکھوں سے مُلاحَظہ فرمایا ۔آئیے!سُنتے ہیں کہ نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے وہاں کیا کیا مُلاحَظہ فرمایا،چنانچہ