Book Name:Aaqa Ka Safar e Meraj (Shab-e-Mairaj-1440)
اللہ پاک ہمیں آقا کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےصَدقےشعبان اور پھر ماہِ رمضان کےسارے روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے،کاش!ہم پورے ماہِ رمضان کا یا آخری عشرے کا اعتکاف کرنے میں کامیاب ہوجائیں،کاش!اچھی اچھی نیتوں کےساتھ خوب خوب مَدَنی عطیات جمع کرنے کی توفیق مل جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت سیِّدُنا اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عَنۡہُ سےروایت ہے،نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:جس رات مجھے مِعراج ہوئی،میں نے جنّت کے دروازے پر یہ لکھا ہوا دیکھا کہ صَدَقے کا ثواب دس (10)گُنا اور قرض کا اٹھارہ(18)گُنا ہے۔ میں نے جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام سے دَرْیَافْت کیا:کیا سبب ہے کہ قرض کا دَرَجَہ صَدَقے سے بڑھ گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ سُوال کرنے والے کے پاس مال ہوتاہے اور پھر بھی سُوال کرتا ہے جبکہ قرض لینے والاحَاجَت کے سبب ہی قرض لیتا ہے۔(ابن ماجة، كتاب الصدقات، باب القرض، ص۳۸۹،حديث:۲۴۳۱)
پیارے پیارےاسلامی بھائیو! بیان کردہ حدیث مبارکہ سےجہاں کسی مسلمان کو قرض کی ضرورت ہو تو اللہ پاک کی رِضا اور دیگر اچھی اچھی نیّتوں سےجتنی توفیق ہوقرض دے کر ڈھیروں اجروثواب حاصل کرنا چاہئے اور وہیں یہ بھی معلوم ہواکہ راہِ خدا میں خرچ کرنے والے کو بھی (10)گناہ ثواب ملتاہے ۔
آئیے!راہ ِخدا میں خرچ کرنے کاجذبہ پانےکےلیےصدقےکےفضائل پرمشتمل آٹھ(8)احادیثِ